پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز، معاون خصوصی کامران بنگش کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، چینی سفیر کو نئے پختونخوا آمد کی دعوت بھی دی۔ مشیر اطلاعات و بلدیات خیبرپختونخوا کامران بنگش اور چینی سفیر یاوجینگ نے اسلام آباد میں پاک چین دوستی شجرکاری مہم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مشیر اطلاعات کامران بنگش اور چینی سفیر یاوجینگ نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں دو پودے لگا کر پاک چین دوستی شہرکاری مہم کا آغاز کیا۔معاون خصوصی نے تقریب میں وزیراعلی محمود خان اور پکےونخوا حکومت کی نمائندگی کی اس پروگرام کا مقصد خیبر پختونخوا میں 20 ہزار درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کو فروغ دینا ہے۔ مشیر اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے تقریب سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور پہاڑوں سے اونچی ہے اور پاکستان پر جب بھی مصیبت کی کوئی گھڑی آئی ہے چین نے برادر ملک کا کردار احسن طریقے سے نبھایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی کے لیے پاکستان نے نے ہر قدم اٹھایا اور سی پیک کے تحت پختونخوا میں ہونے والی سرمایہ کاری سے اسے مزید تقویت ملے گی۔ مشیر اطلاعات نے مجمعے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بحیثت قوم یہ بات زہن نشین کرلی ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی اور پاک چین اکنامک کوریڈور سے دونوں ممالک کو نہ صرف معاشی طور پر فائدہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی تعلقات میں بھی توازن آئے گا۔ چینی سفیر کے مطابق چین پاکستان کو ایک ابھرتے ہوئے تجارتی ہب کے طور پر دیکھتا ہے۔چین پاکستان کی خطے میں اہمیت سے بخوبی واقف ہے اور کورونا وائرس سے پاکستان نے بہترین پلاننگ کے تحت مقابلہ کرکے اس بیماری شکست دی ہے۔ ان کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حوالے سے حکومت پاکستان کی کاوشیں قابل دید ہیں۔ یاو جینگ نے صوبہ خیبرپختونخوا کے روشن مستقل کا ذکر کرتے ہویے اس میں چینی سرمایہ کاری کو خوش آئیند قرار دیا۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کی شاہراہ ریشم پاکستان اور چائنا کو ایک عرصے سے جوڑے رکھنے میں اپنا تاریخی کردار ادا کررہی ہے۔