ملک بھر کیطرح ریسکیو 1122 سوات نے بھی جشن آزادی شاندار اور پرجوش طریقے سے منائی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی تھے پاکستان کی 73ویں یوم آزادی ریسکیو آفس سیدوشریف میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی کی نگرانی میں پُر جوش طریقے سے منائی گئی اس پر وقار تقریب کے آغاز میں مہمان خصوصی فضل حکیم خان یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے پرچم کشائی کی پرچم کشائی تقریب میں قومی ترانہ کیساتھ ساتھ سلامی بھی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہرہ ہ بھی پیش کیا اس موقع پر فضل حکیم خان اور عمران خان نے قوم کو جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی اورپاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئی اور ان شہدا کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئی جنہوں نے اس مقدس سرزمین کی حفاظت کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے وطن عزیز کی مٹی کی لاج رکھ لی فضل حکیم خان یوسفزئی نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کو عظیم بنانے کے لئے انتھک محنت کرنے کی ضروررت ہے پاکستان برِصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدو جہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے جس کی سلامتی اور تعمیر و ترقی اس ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اوراس کی حفاظت کے لئے بچہ بچہ قربانی کے لئے تیارہے انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان کا شہ رگ ہے اوراس کی آزادی کے لئے تن من دھن کی بازی لگائیں گے انہوں نے کہا کہ مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کررکھاہے اقوام عالم نوٹس لیں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکاہے 14 اگست کے موقع پرریسکیو 1122 سوات نے کالام سٹیشن سمیت تمام 8 اسٹیشنز سٹیشن 11 بابوزئی، سٹیشن 22 مٹہ، سٹیشن 33 کبل، سٹیشن 44 بریکوٹ، سٹیشن 55 خوازہ خیلہ،سٹیشن 66 بحرین،سٹیشن 77 چارباغ اور سٹیشن 88 کالام میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کئے گئے اور سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ اور ملی نغمے بجائیں گئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات عمران خان یوسفزئی نے جشن آزادی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ افسران بالا کے ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 سوات ہمیشہ کی طرح اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔