کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اعجاز خان نے وطن عزیز کا 73 واں یوم آزادی 14 اگست کو روایتی و ملی جوش وجذبے اور سادگی کیساتھ منایا اس موقع پر سادہ مگر پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی حکومت کی ہدایات کے روشنی میں ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا کمشنر اور ڈی آئی جی آفس سیدوشریف میں پرچم کشائی کی تقریب بیک وقت منعقد ہوئی پرچم کشائی کی تقریب میں محکمہ پولیس اور کمشنر آفس کے ملازمین نے شرکت کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے پرچم کشائی کی، پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر سید ظہیر الاسلام شاہ اور اعجاز خان نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ محمد علی جناح کی قیادت میں جان ومال کی لازوال قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے اس وطن کی خاطر ہمارے آبا واجداد نے اپنا تن من دھن قربان کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہر شہری کو دس دس پودے ضرور لگوانے چاہئے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز و شاداب پاکستان دے سکیں.