ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتخت بھائی نے نان بائیوں کے دکانوں میں روٹی کی وزن ،صفائی ستھرائی، اور معیارکے حوالے سے معائنہ کیا۔ ناقص صفائی اور کم وزن پرنان بائیوں کو جرمانہ کیااورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے نان بائیوں کو کم وزن اور نرخنامہ نہ ہونے کےحوالے سے واضح پیغام دیا کہ کم وزن اور نرخنامہ نہ ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے مختلف میڈیکل اسٹوروں کا بھی دورہ کیا۔ غیر قانونی پریکٹیشنرز کو بھاری جرمانہ کیا۔ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرکے ان کے سٹوروں کو سیل کردیا گیا۔