صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے سوات کے علاقے بریکوٹ میں مون سون کی شجر کاری مہم کا آغازکرتے ہوئے پودا لگاکر افتتاح کر دیا۔پودا لگانے کے دوران میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مہم کا آغاز کیا ہے اورآج ٹائیگر فورس کے دن کے حوالے سے ملک بھر میں مون سون شجر کاری مہم چلائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے ہم نے بھی اپنے حلقے میں مہم کو آگے پہنچانے کیلئے خود شریک ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں مہم کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ اور مختلف تنظیمیں بھی تمام شاہراہوں اور سکول کالجز میں درخت لگائے جائیں گےڈاکٹرامجدعلی خان نےکہا کہ میں پورے صوبے کے عوام سے درخواست کرتاہوں کہ آئیں مل کر اس مہم میں اپنا کردار ادا کریں ہم سب نے مل کر اس مہم کو کامیاب بنانا ہےشجر کاری ہمارے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستان کو کلین اور گرین پاکستان بنانے کے خواب کو پورا کرنا ہےکپتان کے سر سبز پاکستان کو دنیا بھر میں پذئرائی مل رہی ہے صوبائی وزیرکا مزید کہناتھا کہ عمران خان کی خصوصی دلچسپی کے بدولت آج عالمی اداروں نے گلوبل وارمنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ اور پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف اقدامات کی حمایت کر رہی ہے۔وزیراعظم کا ملک میں 10 ارب پودے لگانے کا عزم قابل ستائش ہے۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔