وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے ملک میں جاری کلین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری موجودہ حکومت کا انتہائی بڑا اقدام ہے جس سے آنے والے دنوں میں ماحولیاتی فضاء اورموسم پر خوشگواراثرات مرتب ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ توانائی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا پودالگاتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری توانائی سرفرازدرانی ،ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ظفرالاسلام ،چیف انجینئرمقصودانوراورمحکمے کے دیگراعلیٰ افسران بھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگاناسنت ہے انہوں نے سرکاری محکموں کے حکام اورعوام الناس کو اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ملک کوبا الخصوص پشاورکی فضاء کو آلودگی سے پاک کیا جائے ۔