کمشنر ہزارہ جناب ریاض خان محسود نے 9 اگست سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم کا آغاز آج مانسہرہ سرکٹ ہاوس میں پودہ لگا کر کیا، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ نے بھی پودے لگائے، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے شجرکاری مہم کے حوالے سے کمشنر ہزارہ کو بریفنگ دی جس میں یہ بتایا گیا ضلع مانسہرہ میں میں شجر کاری کی اس مہم میں میں دو لاکھ ستر ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ بعد ازاں کمشنر ہزارہ نے شجرکاری سائٹ بیدڈہ کا دورہ کیا اور تمام ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرز کو شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے احکامات جاری کیے۔ کمشنر ہزارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس شجر کاری مہم کے ذریعے ہی ہم اپنے پیارے ملک پاکستان کو مزید سرسبز و شاداب بنا سکتے ہیں اور نو اگست 2020 کو وزیراعظم ٹائیگر فورس کی شمولیت کے ساتھ شجر کاری مہم کا ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔