وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش سے بدھ کے روز معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے لوکل گورنمنٹ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کیا۔ ملاقات میں معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے کامران بنگش کو شبقدر میں تحصیل میونسپل انتظامیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ آفس چارسدہ کے حوالے سے پائے جانے والے ایشوز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی عارف احمدزئی نے کہا کہ تحصیل شبقدر کو اس سے پہلے بہت سارے امور میں نظرانداز کیا جا رہا تھا جس میں نکاسی آب، پینے کی صاف پانی، صحت عامہ سمیت سڑکوں کی تعمیر و بحالی شامل ہے لیکن موجودہ حکومت کی خصوصی توجہ سے تحصیل شبقدر کے مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہو رہے ہیں۔ تحصیل میونسپل انتظامیہ شبقدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ آفس کو درپیش مالی ایشوز کے حوالے سے معاون معدنیات عارف احمدزئی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل انتظامیہ کو مالی چیلجز ہیں جسے خصوصی احکامات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ تحصیل شبقدر چارسدہ، باجوڑ اور مہمند کا حب پوائنٹ ہے جہاں صفائی، نکاسی آب، پینے کی صاف پانی سمیت دیگر میونسپل خدمات کی فراہمی بروقت ضروری ہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عابداللہ کاکا خیل کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد تحصیل میونسپل انتظامیہ شبقدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دفتر چارسدہ کومالی ایشوز کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہ ایشو بروقت حل ہو سکے۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیرستان سے لے کر چترال تک عوام کو پینے کی صاف پانی، نکاسی آب کی بہترین سہولیات اور صفائی کے حوالے سے بہترین خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کے متعلقہ باڈیز کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے متعلق تمام فنڈز بروئے کار لائے جائیں۔