عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر نے انچارج ٹریفک شانگلہ بخت زیب خان کو ہدایت جاری کر دی کہ فی الفور تمام اڈاجات کے مالکان اور ڈرائیوران کیساتھ میٹنگ کرکے انہیں ہدایت کریں کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر زیادہ تر مسافر لوگ ملک کے دیگر علاقوں سے واپس اپنی آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں لیکن ڈرائیورز حضرات موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں جو خلاف قانون ہے کیونکہ شانگلہ کے لوگ انتہائی غریب اور کوئلہ کان کی سخت مزدوری کرتے ہوئے موت کی منہ سے نوالہ چھین کر اپنے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے اس تناظر میں ضلع بھر کے تمام اڈاجات اور ٹیکسی سٹینڈ کے مالکان اور ڈرائیوروں کیساتھ انچارج ٹریفک شانگلہ بخت زیب نے میٹنگ کی اور ان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر کا پیغام پہنچایا اور ہدایت کی کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اس تناظر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف شاہراہوں، چیک پوسٹوں اور بازاروں میں ٹریفک جوانوں کو تعینات کئے گئے ہیں یہ جوان مسلسل آنے والے مسافروں اور دیگر سواریوں سے کرائے کے نسبت پوچھ گچھ کرتے ہیں جو بھی خلاف قانون کا مرتکب پایا جاتاہے باقاعدہ کاروائی کی جاتی ہے۔