ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا محمد زبیر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں سرکاری کوٹے کے تحت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار 6سو 28 بیس کلو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جاتے ہیں‘ ایک بیان میں ڈائریکٹر خوراک نے کہا کہ
شہریوں میں سرکاری نرخ کے مطابق 860 روپے میں بیس کلو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے اورصوبے بھر میں سرکاری کوٹے کے تحت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری کوٹے کے تحت ایبٹ آباد‘ مانسہرہ‘ بٹ گرام‘ ملاکنڈ‘ صوابی‘ مردان‘ چارسدہ اور دیگر ضلعوں میں بھی آٹا کے بیس کلو بوری 860 روپے میں تقسیم کیا جا رہا ہے‘ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک
نےصرف پشاور میں 50 مقامات پر سرکاری آٹے کی تقسیم کیلئے پوائنٹس قائم کئے ہیں جبکہ محکمہ خوراک کے افسران عوام سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیےمختلف اوقات میں فلور ملوں اور آٹا تقسیم کرنے والے پوائنٹس کے دورے کر رہے ہیں‘ محمد زبیر نے کہا کہ سرکاری کوٹہ اکتوبر کے بجائے جولائی میں دو مہینے پہلے ریلیز کردیا گیا سرکاری کوٹہ وقت سے پہلے ریلیز کرنے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری کوٹے کے تحت آٹے کی سستے داموں فروخت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا‘