کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر السلام کی زیر صدارت عید الاضحی اور مویشیوں کی منڈیوں سے متعلق حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز/ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس سیدو شریف سوات میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور پولیس کی اعلی حکام سمیت دوسرے متعلقہ اداروں کے سربراہوں اور نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں تمام اضلاع کے انتطامیہ اور دوسرے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ عید الاضحی اور جانوروں کی منڈیوں سے متعلق حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر حالت میں یقینی بنائیں اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے بھی کیے۔
۔ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔
۔ کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کو قائم کرنے یا چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔
۔ منظور شدہ مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کی عملداری کے لئے تمام انتظامیہ متحرک۔
۔ ڈویژن بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلا ف ورزیوں پر فوری ایکشن۔
۔ عوام کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔
۔ حفظانِ صحت کے اُصولوں اور کرونا کے خلاف بنائی گئی حفاظتی تدابیر کو اپنانے سے ہی وَبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
۔ ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے تمام اضلاع میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں SOPsپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔
۔ خلاف ورزیوں کی صورت میں جُرمانے اور مویشی منڈیوں کو بند کیا جا سکے گا۔
۔ فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔
۔ اگر ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وَبا پر قابو پانا مشکل ہو گا۔
۔ مویشی منڈیوں میں اوقات کار کی پابندی ایک مخصوص تعداد کی انٹری اور ہیلتھ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔