کے پی فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب اور فوڈ سیفٹی ٓافیسر واصف شاہ نے پشاور سبزی منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف کریانہ سٹورز اور گوداموں سے تین من چائنہ سالٹ برآمد کرکے چار دوکانوں کو سیل جبکہ چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب کے مطابق چائنہ سالٹ کریانہ سٹورز اور گوداموں میں چوری چھپے سٹور کیا جاتا تھا جہاں سے شہر کے دیگر حصوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ چائنہ سالٹ کا استعمال مضر صحت اور سنگین جرم ہے اور جبکہ ایسے تاجر جو چائنہ سالٹ فروخت کرنے کی صورت میں عوام کی صحت سے کھیلتے ہیں ان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروائی کے دوران چار دوکانیں سیل جبکہ چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
واضح رہے کہ فوڈ اتھارٹی نے اب تک کاروائیوں کے دوران سو من سے زائد چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا ہے