ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کا قیام، باؤنڈری وال کی تعمیر جاری۔ پاکستان ڈیجیٹل سٹی آئی ٹی سیکٹر میں خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا منصوبہ ہے۔ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے 160 کنال اراضی پر پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل سٹی کی تعمیر شروع کر دی گئی۔ پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور میں مختلف سافٹ وئیر اور ہارڈوئیر بنانے والی کمپنیاں کام کریں گی۔ پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں بیرون ممالک سے لوگ آ کر سرمایہ کاری کریں گے۔ ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے بعد ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔