عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم کا مختلف منڈیوں کا دورہ۔ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت مویشی منڈی کو ایس او پیز کے مطابق بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر کنڈی اور ٹی۔ایم۔او نور شاہ علی کی نگرانی میں مکمل انتیظامات کئے گئے. غیر قانونی منڈی کو ختم کرکے مویشیوں کو ٹی اایم آے سے منظور شدہ منڈی میں منتقل کر دے گئے۔ منڈی اور مویشیوں کو لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ ڈاکٹر کی نگرانی میں سپرے کر دیے گئے۔. داخلی اور خارجی راستوں میں ہینڈ (سینیٹائزر) کئے گئے. لوگوں میں کورنا کے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے جگہ جگہ پینا فلیکس لگائے گئے. تمام لوگوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بنانے پر 4 افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی اور بھاری جرمانہ کیا گیا ۔