ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کا عیدالاضحٰی کے موقع پرقائم مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ۔ طڈپٹی کمشنر نے تخت بھائی، جلالہ اور ماڈل مویشی منڈی چمتار کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم، ایڈیشنل اے سی قیصر خان و فرمان علی اور ٹی ایم او تخت بھائی نور علی شاہ ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تخت بھائی و جلالہ مویشی منڈی میں ٹی ایم اے کی جانب سے فراہم کی گئی تمام تر سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی ایس او پیز پر عمل درامد کرنے کر حوالے سے چیکینگ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل انتظامیہ کو تحصیل بھر میں رجسٹرڈ شدہ سبزی منڈیوں کے علاوہ تمام غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی جبکہ ایس او پیز پر عمل درامد کو یقعینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ ٹی ایم او کو مویشی منڈیوں میں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے چمتار میں قائن کی جانے والی ماڈل مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم او کو ماڈل مویشی منڈی پر کام تیزی سے کرنے اور فراہم کی جانے والی تمام تر سہولیات کو جلد مکمل کر کے آغاز کرنے کی ہدایت کی۔