ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر(QPM) نے چوکی ٹوا کا دورہ کیا چوکی سے ملحقہ علاقوں کا جائزہ بھی لیاگیا اور پولیس جوانون سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا بعدازاں تھانہ چکیسر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی دورے کے موقع پرتھانہ چکیسر کی عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا پیر کے دو پہر تھانہ چکیسر کے تفصیلی دورے کے دوران ضلعی پولیس سر براہ نے تھانہ چکیسر کا تمام ریکارڈ چیک کیا دورے کے موقع پرسب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان، سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید اور ایس ایچ او تھانہ چکیسر حبیب شاہ بھی موجودتھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہرنے جیل سے رہا ہونیوالے سزا یافتہ مجرمان کی نگرانی کیلئے تھانے میں رکھے گئے مخصوص دستاویزی فائل سمیت دیگر رجسٹرات میں اندراجات چیک کئے اور سائلین کی درخواستوں پر مقامی پولیس کی جانب سے ہونے والے عملدرآمد کا جائزہ لیا مزید تھانے میں درج مقدمات کی تفتیشی امور کے موجودہ صوت حال کا باریک بینی سے مشاہدہ کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو لوگوں کے مسائل کا فوری حل تلاش کرنے اور پولیس کے ساتھ وابستہ تمام امور میں عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دیئے دورے کے دوران ضلعی پولیس سر براہ نے تھانے کے روزنامچے، مفروران ہسٹری شیٹس، دفاتر، حوالات، مالخانے اور سیکورٹی پوسٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ استعمال کرنے کی سختی سے تاکید کی اسی طرح تھانہ میں موجود تمام پولیس جوانوں کو ہدایت جاری کیں کہ امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس افسران اپنے اخلاق اور رویوں میں تبدیلی لاکر سائلین کیساتھ بہترین اخلاق سے پیش آئیں کرپشن وتشدد کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی صلاحیتیں عوامی خدمات کے لئے بروئے کار لائیں اور ایسی قباحتوں اور افعال سے دور رہے جو انکی اخلاقی قدروں اور مقدس پیشے پر سوالیہ نشان بنتی ہو پولیس کا کام عوام کو سہولت دینا ہے۔