پشاورضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اربا ب جہانداد کے ہمراہ کیٹیگری ڈی ہسپتال نحقی میں ضلعی حکومت کے 62 لاکھ روپے کے فنڈز سے مکمل ہونے والے سولرائزیشن کا باضابطہ افتتاح کردیا جبکہ ضلعی بجٹ میں ہسپتال کیلئے ایکسرے ا ور الٹراساؤنڈ پلانٹ کی خریداری کیلئے مختص دو کروڑ روپے کی لاگت سے خریداری کے احکامات جاری کردئیے تاکہ مقامی لوگوں کو گھر کی دہلیز پر طبی اور ٹیسٹ کی سہولیات میسر ہوں ، ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے او پی ڈی ، ایمرجنسی ، وارڈز اور لیبارٹری میں سولرائزیشن سے بجلی کی سہولیات کامعائنہ کیا ، اس موقع پرضلع ناظم محمدعاصم خان نے ایم ایس ڈاکٹر سید بادشاہ کو ہدایات دی کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات ، ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ میں اب غفلت برداشت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے ایم ایس کے مطالبے پر ہسپتال کیلئے 10 لاکھ روپے ایم اینڈ ڈار فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ ہسپتال کی مرمت اور رنگ روغن بروقت ممکن ہوسکیں جبکہ ہسپتال میں پانی اوردیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے50 لاکھ روپے صوبائی حکومت سے فراہمی کیلئے ہرممکن مدد کی یقین ہانی کرائی
ضلع ناظم نے کہاکہ پشاور کے دورافتادہ علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی بناء پر 35 مراکز صحت کی سولرائزیشن کردی گئی ہے اور نحقی ہسپتال میں رواں سال اس عمل کو دہرایا گیا ہے تاکہ یہاں کے مکینوں کو گھر کی دہلیز پر ہسپتال میں سہولیات میسرہوں اور پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوسکیں ۔
، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد نے ضلع ناظم محمد عاصم خان کی جانب سے نحقی ہسپتال میں سولرائزیشن کرانے پر تعریف کرتے ہوئے انکے دوبارہ ضلع ناظم بننے کیلئے علاقہ مکینوں سے اجتماعی دعا کرائی ا نہوں نے کہاکہ ضلع ناظم نے پشاور کے دوردراز علاقے نحقی ہسپتال میں سولرائزیشن کرکے او پی ڈی ، ایمرجنسی اور وارڈز میں مریضوں کو بجلی کی سہولت فراہم کیں جو قابل ستائش ہے ۔ ایکسین پبلک ہیلتھ عرفان خان نے کیٹیگری ڈی ہسپتال نحقی میں سولرائزیشن پر ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس سے ہسپتال میں 24 گھنٹے بجلی فراہمی ممکن ہوگئی ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹوں میں مریضوں کو بروقت سہولت میسر ہوگئی ہے جس کی وجہ ہسپتال کی او پی ڈی ڈبل ہوگئی ہے جبکہ آپریشن تھیٹرز اور وارڈز میں بھی بجلی نظام فعال ہوگیا ہے ۔