بجلی کے مسئلے پر کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش اور وزیر مملکت شہریار آفریدی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس.
اجلاس میں دیگر کوہاٹ ڈویژن کے منتخب قومی و صوبائی اسمبلی ممبران شریک.
اجلاس میں غزن جمال ،شاہ فیصل، کمشنر کوہاٹ، ڈی سی کوہاٹ، چیف پیسکو، چیف ٹیسکو بھی شریک۔
اجلاس میں کوہاٹ ڈویژن میں بجلی کے مسائل اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے اور بڑے فیصلے کیے گئے.
اجلاس میں کوہاٹ کو درپیش بجلی کے حوالے سے تمام مسائل زیر غور آئے.
اجلاس میں متعلقہ حکام سے بجلی کے حوالے سے تفصیلات طلب کیے.
اجلاس میں چیف پیسکو اور تمام اعلٰی عہدیدارن نے فوری طور پر تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی اور فوری طور پر مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کر دیے.