لنڈی کوتل ضلع خیبر۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کے کرونا وبا کے موقع پر پوری قوم متحد رہی فرنٹ لائن ورکرز، ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، پولیس، ضلعی انتظامیہ، تاجر برادری اور عوام نے اس امتحان میں صبر سے کام لیا اور اس وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جوکہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کی قربانیاں لازوال ہیں جو کہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ علمائے کرام نے بھی کرونا وبا کے دوران حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو بھرپور سپورٹ کیا تاہم یہ مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا اور ہمیں مزیدبھی احتیاط کرنا ہوگا۔ وہ لنڈی کوتل خیبر میں فرنٹ لائن ورکرز کو سرٹیفکیٹس اور تعریفی اسناددینے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری ریلیف عابد مجید، سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت کے عملے، پولیس، کورنٹائن سنٹر عملے، پی ڈی ایم اے اہلکاروں اور تاجر برادری میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک ملک کمزدور ہو گئے ان کا ہیلتھ سسٹم اور گورننگ سسٹم بہت اچھا تھا تاہم اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے عوام نے اس وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہمیں معاشی حالت پر بھی نظر رکھنا تھا اور ایس او پیز پر بھی من و عن عمل کرنا تھا جس میں ہمیں کامیابی ملی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کرونا وبا کے موقع پر عوام کا سپورٹ اور جذبہ قابل تحسین رہا جس سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیاں شہر سے باہر اور کھلی جگہوں پر قائم کی جائے گی اور ادھر بھی اس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لئے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔