کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب و ڈپٹی کمشنر کی کرونا وباء کے خلاف جدوجہد کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر پریس بریفینگ۔ اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ پہلےدن سے لیکر آج تک مردان کی غیور عوام نے ہمت سے کام لیا اور کرونا وباء سے ڈرے نہیں بلکہ اس سے کے سامنے ڈٹے رہے۔ کمشنر مردان نے کہا کہ مردان کی عوام نے مشکل کی اس گھڑی میں نہ صرف ضلعی انتظامیہ بلکہ پولیس، ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے ساتھ بھی تعاون کیا۔ کمشنر مردان ڈویژن نے کہ جدوجہد کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر میں محکمہ صحت انتظامیہ پولیس و دیگر محکموں کی عوام کیلئے دن رات خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 18 مارچ کو کرونا وباء سے مردان میں ہونے والی پہلی فوتگنے کرونا وباء کی طرف لوگوں کی توجہ مرکوز کر دی تھی مگر لاک ڈاون و دیگر اقدامات اٹھانے اور عوام کے تعاون سے ہم کامیابی کی طرف بڑھتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کل سفر اکیلا مکمن نہیں بلکہ اس جنگ میں لڑنے والے تمام تر محکمے ، تاجر برادری، صحافی، اساتذہ و طلباء، رضاکاروں کے ساتھ ملکر مکمن ہوا ہے ۔ کمشنر مردان ڈویژن نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاون کے نفاز سے کرونا کیسز میں واضع کمی آرہی ہیں۔ مردان کرونا واٸرس سے شہدإ نے فرنٹ لاٸن پر لڑ کر لاکھوں عوام کی زندگی محفوظ کرلی۔ مردان عوام نے بھر پور تعاون ساتھ دے کر کرونا کو شکست دی ہے۔ مذید کہا کہ مردان سمارٹ لاک ڈاٶن کا مقصد متعلقہ علاقوں میں کرونا واٸرس کا تداروک ہے۔