اسسٹنٹ کمشنر پروآ احد یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر  سوہنی سلیم کا شہر میں قائم مختلف فلنگ سٹیشنز کا دورہ۔ کورونا وائرس کے تدارک کے سلسلے میں وضع کردہ احتیاطی تدا بیر پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ فیول کے پیمانے اور نرخنامے کا بھی جائزہ لیا۔ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعدد کو جرمانے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کے پیش نظر وضع کردہ ایس او پیز اور فیول کے پیمانے اور نرخنامے کے معائنہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پروآ احد یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر  سوہنی سلیم نے شہر کے مختلف فلنگ سٹیشنز کا دور ہ کیا جبکہ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعدد فلنگ سٹیشنز پر مجموعی طور پر 25ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور متنبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخنامے اور مکمل پیمانے کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام تر ایس او پیز بالخصوص ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر بھی مکمل عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ چونکہ کورونا وائرس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا تاہم احتیاطی تدابیر ہی واحد علاج ہیں لہذا تمام لوگوں کو چاہیے کہ نہ صرف خود ان پر مکمل عملدرآمد کریں بلکہ اپنے متعلقین کو بھی اس بات کی تلقین کریں۔