ڈیرہ پولیس نے جعل ساز گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پچاس ہزار روپے کی جعلی کرنسی بر آمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)واحد محمود کے احکامات کی روشنی میں انچارج ڈسٹرکٹ اسپشل برانچ ڈیرہ(ڈی۔ایس۔بی) نے خفیہ انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن پر ظفر آباد میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان جعفر ولد ملازم حسین اور شکیل ولد عبدالجیل سکنہ وانڈہ مدد کو دھر لیا۔ان ملزمان کی جامعہ تلاشی پر ان کے قبضہ سے ہزار ہزار کے پچاس نوٹ پر مشتمل پچاس ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔