کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں کے باوجود خواتین اور مردوں کی غیر ضروری نقل و حمل اور بازاروں کا چکر لگانے پر سوشل میڈیا میں عوامی شکایات ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترا ل شاہ سعود کے خصوصی احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو ربنواز خان تحصیلدار مستوج کے ہمراہ،ایس،ایچ،او تھانہ بونی بمعہ male کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کورونا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ لاک ڈاؤں والی جگہوں میں بلا جواز نقل و حمل اور امدورفت پر مردوخواتین کو اس خطرناک بیماری اور اس کے منفی اور نقصان دہ اثرات کے حوالے سے سمجھایا گیا اور ان کو بتایا گیا کہ یہ وائرل وباء ہے اور یہ بیماری آسانی سے ہر شخص کو اپنے لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ لہذا بلا ضرورت چہل پہل سے گریز کریں۔ اپنے اور اپنے پیاروں کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھیں۔