آج تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقائی عمائدین / مشران کے ساتھ میٹینگ / جرگے منعقد کئے۔ اور تمام عمائدین / مشران کو اس بات پر قائل کئے، کہ وہ رضاکارانہ طور پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔ احتیاطی تدابیر پر خود بھی عمل درآمد کریں گے اور دوسروں کو بھی اس کے پابند بنائیں گے۔ وہ لوگوں کو ماسک پہننے کے پابند بنائیں گے۔ اگر ان کو کسی فرد میں کسی قسم کے کورونا علامات نظر آ جاۓ، تو اس کو احتیاطی تدابير کے پابند بنائیں گے۔ اگر کسی فرد یا کسی گھر میں کوئی مثبت کیس آجاۓ، تو وہاں نزدیک چند گھروں کو رضاکارانہ طور پر کورنٹائن کریں گے۔ بے جا اور بلاضرورت باہر آنا جانا بند کریں گے۔ کورنٹائن گھروں کے ساتھ ہر قسم کی مدد کریں گے۔ مسجدوں، بازاروں وغیرہ کی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے۔ تاکہ کورونا احتیاطی تدابیر سے لوگوں کو بروقت اگاہ کیا جاۓ اور ان کو پابند بنایا جاۓ۔ انہوں نے تمام کاموں کو رضاکارانہ طور پر انجام دینے کا وعدہ کیا۔ تمام عمائدین / مشران نے انتظامیہ کو مکمل تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔