پشاور ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے آسیہ گیٹ میں حالیہ بارشوں سے گرے ہوئے سٹی وال کامعائنہ کیا ا س دوران ٹاؤن ممبر شاہ زیب بھی انکے ہمرا ہ تھے اس دوران ناظم ٹاؤن نے آسیہ گیٹ میں گرے ہوئے سٹی وال کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ٹاؤن ون انتظامیہ کو فوری طورپر سٹی وال کو دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے کیونکہ انکے ساتھ مقامی گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اس موقع پر علاقہ عمائدین نے ناظم ٹاؤن ون سے سٹی وال کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔