وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایات کے مطابق صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں کورونا استعداد بڑھانے کے علاوہ چارسدہ ہیڈ کوارٹر اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بھی آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈنسی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ صوبے میں ٹڈی دل کے خاتمے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ سول سیکرٹریٹ اطلاع سیل میں میڈیا کو صوبے کے ہسپتالوں کی استعداد کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں 20 آئی سی یو بیڈز اور 50 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مزید 17 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹ نے کام شروع کر دیا ہے ۔ اسی طرح حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو 6 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ میں 10 آئی سی یو بیڈز اور 50 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹ کو آکسیجن سپلائی کے ساتھ مکمل فعال بنایا گیا ہے۔ چارسدہ ہیڈ کوراٹر ہسپتال میں 8 بیڈز پر مشتمل ائی سی یو نے کام شروع کردیا جبکہ قاضی حسین احمد میموریل ہسپتال نوشہرہ میں بھی 20 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹس کو سنٹرل آکسیجن سپلائی کے ساتھ مکمل فعال کیا گیاہے۔ اجمل وزیر نے کہاکہ پشاور کے بعد صوبے کے دیگر ہسپتالوں کی بھی استعداد بڑھا رہے ہیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ 15 جولائی تک لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں بالترتیب 25 آئی سی یو بیڈز اور 50 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹس کا اضافہ کیا جائے گا۔ اسی طرح مردان میڈیکل کمپلیکس میں 10 آئی سی یو بیڈز اور 40 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ قاضی حسین احمد میموریل ہسپتال نوشہرہ میں بھی 10 آئی سی یو بیڈز اور 50 ہائی ڈیپیڈینسی بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔
سیدو گروپ ٹیچنگ ہسپتال سوات، باچا خان میڈیکل کمپلکس صوابی اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ چارسدہ میں بالترتیب 50 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹس کا اضافہ کیا جائے گا۔
Home Advisor Coronna Updates صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں کورونا استعداد بڑھانے کے علاوہ کئی ہسپتالوں...