انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات کے مطابق دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس ملازمین کے ورثاء کو پولیس میں سٹینڈنگ آرڈر نمبر02/2020کے تحت بھرتی کیا جائے گا، گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس جوانوں کے 22ورثاء کو پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کا آرڈر جاری کرنے کے ساتھ مبارک باد دی انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم اپنے شہدائے پولیس کو نہیں بھولیں اسی طرح دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس جوانوں کو بھی نہیں بھولیں گے۔