خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان سے سکول آفیسرز ایسوسی ایشن نے ممبر صوبائی اسمبلی نزیر عباسی کی قیادت میں جمعرات کے روز ان کے آفس پشاور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر کو محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور منیجمنٹ کیڈر کے افسران کی خدمات اور ان کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ یہ ایسوسی ایشن گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کی نمائندہ جماعت ہے اور آفیسرز کے جائز حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھاتی ہے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، ممبر صوبائی اسمبلی نذیرعباسی اور اسوسی ایشن کے سربراہان نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے ان کے تعلیمی جدوجہد کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو قانونی تقاضوں کے مطابق فوقیت کے ساتھ حل کیا جائے گا۔ کیونکہ انہی افسران کی بدولت محکمہ تعلیم ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتی ہے اور یہ آفیسرز محکمہ تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے مسائل کو وزیراعلی محمود خان کے ساتھ جلد زیر بحث لایا جائے گا تاکہ ان مسائل کا حل قانونی تقاضوں کے مطابق جلدازجلد نکالا جاسکے کے۔