ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد، ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد اور کرنل معراج پاک آرمی کا سواڑی بازار کا دورہ کیا جہاں پر کوروناوائرس کے عدم پھیلاؤ کیلئے صوبائی حکومت کے ایس اوپیزپرعمل کرنے کے حوالے سے بازارکاجائزہ لیا اور لوگوں میں فری ماسک تقسیم کئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے بونیر کے غیور عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ اس عالمی وباء میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات پر سختی سے عمل یقینی بنائیں اور مزید واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بروقت قابل دادخدمات سرانجام دیتے ہوئے اس وباء کو مزید پھیلنے کی روک تھام میں اپنا ذمہ دارانہ کردارادا کیا اور کررہاہے لیکن اس مرض سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہم سب کو مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے جسکے لئے ہمیں حفاظتی تدابیر اپنا کرکاروبار اور دیگر بنیادی ضروریات کے حامل مراکز چلانے ہونگے۔