خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر جمعہ کے روز سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم ندیم اسلم چوہدری نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مختلف فیکٹریوں کے دورے کئے جن میں کوثر انجینیرنگ, میک پامپس پرایویٹ، ودود والن ملز، ثناءالمونیم انڈسٹریز اور زاکوڑی انڈسٹریز شامل تھی۔ سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے دورے کے دوران فیکٹریوں کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اورحفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔کورونا وائرس کی پیش نظر انہوں نے حکومتی حفاظتی تدابیر پر سختی  سےعمل درآمد کرنے کی مزید ہدایت کی اور اس سلسلے میں فیکٹری مالکان کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہی لی تاکہ حکومتی اصولوں کے مطابق بہتر انداز میں ان کا ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طرز زندگی کو بدل کر کرونا وائرس کے خلاف متحد ہو کر اپنا کردارادا کرنا ہوگا تاکہ اس معروضی مرض سے اپنے ساتھ اپنے پیاروں کی زندگیاں کو بھی بچا سکے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے متعلقہ فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت مزدوروں کے حقوق اور ان کی جانوں کے بہتر تحفظ کیلئے موٗثر اقدامات اٹھا رہی ہے لہذا مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاوٗکے سلسلے میں حکومت کی طرف سے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں جن میں ماسک کا استعمال، صفائی ستھرائی، ہاتھوں کا دھونا، سینٹائزر کا استعمال، واش رومز کی صفائی شامل ہیں کو یقینی بنائیں اور مزدور طبقہ کی رہنمائی آگاہی کیلئے آسان اردوالفاظ میں حفاظتی تدابیرنمایاں مقامات پر آویزاں کریں تاکہ ورکرز بھی اس پر سختی سے عمل درآمدی کو یقینی بناسکیں۔