کورونا وائرس جیسی ایمرجنسی کی صورتحال میں صوبائی حکومت کا ایک عوام دوست اقدام،سیکرٹری توانائی کی زیرصدارت معاہدوں پر دستخطی کی خصوصی تقریب، خیبرپختونخواحکومت نے ملک بھر میں جاری کورونا وائرس جیسی ایمرجنسی صورتحال کے باوجود صوبے میں عوامی ترقیاتی عمل کوجاری رکھتے ہوئے پروگرام کے تحت صوبے میں  آٹھ  ہزارسرکاری سکولوں، مساجد اور بنیادی طبی مراکز کوشمسی نظام پر منتقل کرنے کے منصوبوں پر باقاعدہ کام کا آغازکردیاہے جن کی تکمیل سے صوبے میں توانائی کے بحران کو کافی حد تک کنٹرول کرنے میں مددملے گی۔اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی محمد زبیرخان اورچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان کی سربراہی میں صوبے میں سکولوں، ہزارمساجداور بنیادی طبی مراکز کوشمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبوں پرباقاعدہ کام کے آغازکے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب پیڈوہاؤس میں منعقدہوئی۔تقریب میں کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی صورتحال میں حکومت کے جاری کردہ ایس اوپیزکے تحت سماجی فاصلے کی پالیسی کومدنظررکھ کرچیدہ چیدہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں سکولز اور بنیادی مراکزصحت کے پراجیکٹ ڈائریکٹرسولرائزیشن انجینئرپیرایمل اور مساجد کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹرسولرائزیشن انجینئرخرم درانی نے منصوبوں پرکام کے آغازکے حوالے سے منتخب ہونے والے ٹھیکہ داروں کیساتھ معاہدوں پر دستخط کئے۔تقریب میں جنرل منیجرہائیڈل انجینئرزاہد اخترصابری اورڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وفنانس پیڈوڈاکٹرشاہد کریم بھی شریک ہوئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے 4ارب40کروڑ روپے کی لاگت سے صوبے کے8ہزارسرکاری سکولوں اور187بنیادی مراکزصحت کی شمسی توانائی کے نظام پر منتقلی کے منصوبوں پر کام شروع کیاجائے گا۔ان منصوبوں سے تقریباً12میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔