وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر کورونا صورتحال کے پیش نظز سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر اعلی سمیت دیگر شراکاء ایکدوسرے سے بغل گیر نہیں ہوئے اور نہ ہی مصافحہ کیا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی، کرونا وبا سے نجات اور سانحہ کراچی میں جاں بحق افراد کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔