منسٹر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ800 ٹائیگرز فورس وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے مختلف یونین کونسلوں میں لاک ڈاون کے دوران متاثر ہونے والے غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پے کے چھ میں بریکوٹ گرلز ڈیگری کالج میں ٹائیگرز فورس کے جوانوں سے حلف لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیداہونے والے مشکلات کو اور مسائل سے تحریک انصاف کی حکومت بخوبی اگاہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو احساس ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کوئی بھی غریب بھوکا نہ سوئے اسلئے پہلے مرحلے میں احساس پروگرام کے ذریعے تقریبا دو کروڑ بیس لاک غریب گھرانوں میں بارہ ہزار فی خاندان نقد رقم تقیسم کئے اور اب دوسرے مرحلے میں ٹائیگرزفورس کے مدد سے راشن پہنچانے کا کام جلد شروع کر دیا جائیگا جس میں تحصیل بریکوٹ میں یاست اور سیاسی پارٹیوں سے بالاترہو کر اٹھ سو ولینٹیرنوجوانوں نے ٹائیگرز فورس کیلئے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے رجسٹریشن کی اور یہ ویلنٹیرز اپنے تماتر وسائل بروئے کار لاکر مستحق غریب خانداونوں تک راشن پہنچانے کا کام یقینی بنائنگے منسٹر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے تمام لوگ سے اپیل کی ہے کہ وہ انے والے عید کو انتہائی سادگی سے منائے اور بلاضرورت گھروں سے نہ نکلے اور شاپنگ کرتے وقت سماجی فاصلہ اور تمام ترحفاظتی اقدامات اٹھائے اور پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ ہم کرونا کیخلاف جنگ میں جلد سےجلد کامیاب ہوں۔اس موقع پرایم ایس بریکوٹ فخر عالم اے سی عباس افریدی انفارمیشن سیکرٹری اسد علی خان نے بھی شریک تھے۔