وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر بازاروں میں سماجی دوریوں کا حیال رکھا جائے تا کہ عوام کو کرونا وباء سے محفوظ رکھا جا سکیں۔انہوں نے عوام سے مطالبہ کیاکہ عید کے موقع پر ہمیں غریب اور ضرورت مند عوام کا حیال رکھتے ہوئے ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر حفاظتی تدابریر پر عمل کریں۔ ماسک پہنیں، غیر ضروری طور پر بازاروں میں نہ جائے۔ رش نہ بنائے اور حکومت کی طرف سے مقرر ہ SOPs پر عمل کریں۔ وہ محکمہ اطلاعات سول سیکرٹریٹ کے اطلاع سیل میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔
کرونا وباء کے حوالے سے مشیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا میں کرونا ختم نہیں ہوئی ہم نے کرونا کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے زندگی گزارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام ملک کی تاریخ کا بہترین اور شفاف منصوبہ ہے جس سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ مستفید ہو رہا ہے اور اس پروگرام کے فیز ٹو میں صوبائی حکومت کی طرف سے بھی مالی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب اور مڈل کلاس دونوں کا حیال رکھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ معیشت کے مسائل کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں۔
اجمل خان وزیر نے کہا کہ سابقہ حکمران استحصالی قوتوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا، اپنے مفادات کا تحفظ کیا جائیدادیں بنائی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات میں اضافہ کیا۔ انہیں عوام کے مفادات سے کیا لینا دینا مگر عمران خان اس ملک اور عوام کیساتھ مخلص ہے اور وہ فرد واحد ہے جو کہ اس سسٹم کو ٹھیک کریں گے۔
اجمل خان وزیر نے کہ کہ وزیر اعلیٰ خیبر پخونخوا محمود خان نے تمام وزراء، مشیروں، معاونین حصوصی اور اراکین اسمبلی کو حکم دیا ہے کہ سماجی دوریوں کا حیال رکھتے ہوئے عید سادگی کیساتھ اپنے علاقوں میں منائیں اور اپنے حجروں میں غیر ضروری رش بنانے سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے بیرون ملک مقیم اور خصوصاً سعودی عرب اور دوسرے گلف ممالک کے پاکستانیوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے منظوری لیتے ہوئے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور سے فلائٹس بحال کئے۔ اجمل خان وزیر نے مزید کہا کہ تمام اوورسیز بھائیوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور حکومت انکو ہر قسم تعاؤن فراہم کر رہی ہے۔