ضلعی پولیس کی طرف سے شہداء پولیس کے بچوں میں عید گفٹ تقسیم، شہداء پولیس ہمارے ہیرو ہے کیونکہ ان کے قربانیوں کے بدولت آج ہم پر امن عیدیں گزار رہے ہیں پر امن عیدیں شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد کے موقع پر ڈی پی او سہیل خالد نے شہدا کی فیملیز کو اس خوشی میں یاد رکھتے ہوئے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز صاحبان نے شہداء کے فیملیز میں عید گفٹ تقسیم کئے۔ اور شہدا ءکی فیملیز اور ان کے بچوں سے ملاقات کی اور ان میں عید گفٹ تقسیم کئے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان شہداء نے قوم کےآج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے۔ اور انکے قربانیوں کے بدولت آج ہم پر امن عیدیں گزار رہے ہیں ان کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم ان شہداء کو ہم ہر خوشی کے موقع پر یاد کر کے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کرتے رہینگے ۔ قوم کے اس عظیم اور بہادر سپوت جنہوں نے عوام الناس کے تحفظ کیلئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کیا کو ہم خوشی کے موقع پر کیسے بھول سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے فیملیز کو اس بات کا احساس دلا یا کہ آپ اکیلے نہیں ،بلکہ پورا محکمہ پولیس آپ کے ساتھ ہیں۔اور کہا کہ شہداء کے فیملیز کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو دفتر پولیس میں شہدا ء ڈسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔جس سے آپ ہر وقت اپنا کوئی بھی جا ئز مسئلہ پیش کر سکتے ہیں،جس کے فوری حل کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جایئنگے۔