کے پی ایکسائز اینٹلجنس نے مردان اور پشاور تیجنز میں تین مختلف کاروائیوں کے دوران چوبیس کلو افیون، بتیس کلو چرس اور چارسو ستر گرام آئس کی سمگلنگ ناکام بنادی۔ معاون خصوصی غزن جمال نے ایکسائز اینٹلجنس کے چابک دستی کی داد دیتے ہوئے کاروائیوں کو انسداد منشیات کی مد میں اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز اسلام زیب نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایکسائز اینٹلجنس کی کاروائیوں میں تیزی منشیات سمگلنگ کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہورہے ہیں۔
ڈائریکٹر نارکوٹکس عسکر خان نے کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایکسائز اینٹلجنس ونگ کو مختلف ریجنز میں ممکنہ منشیات سمگلنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں جس پر ایکسائز اینٹلجس بیورو انچارج نوید جمال نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مختلف ٹیموں کو چوکنہ رہنے کی ہدایت کی۔
پہلی کاروائی کے دوران گاڑی میں منشیات پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انچارج انسپکٹر حمید اللہ اور ایڈیشنل انچارج سجاد مومند و دیگر سکواڈ نفری نے اطلاع کے مطابق موٹر وے انٹرچینج پشاور کے قریب دوران ناکہ بندی مزکورہ مخبر شدہ گاڑی کو رکھنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور نے رکھنے کے بجائے گاڑی کی اسپیڈ مزید تیز کردی ، تعاقب کرنے پر ڈرائیور گاڑی موٹر وے روڈ سائیڈ چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، جس کی تلاش جاری ہے ، گاڑی مزکورہ کی تلاشی لینے پر گاڑی سے سترہ کلو چرس اورچارسو ستر گرام آئس برآمد ہوئی ، مزید تفتیش کیلئے تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔