پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے، ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز۔ شہداء کے بچوں اور لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انکی کفالت اور مسائل کا ہر موقع پر ازالہ کریں گے عید کے موقع پرتمام شہداء پولیس کی بچوں اور لواحقین کے لئے مٹھائی،کپڑے اور تحائف تقسیم کی جائے گی۔ شانگلہ ڈی پی او آفس میں آج ضلعی پولیس سر براہ ملک اعجازنے تمام ایس ایچ اوز کو عید کیلئے تحائف حوالہ کر دی کہ وہ عید سے قبل ورثائے شہداء پولیس میں تقسیم کرے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو جائے۔ اس نسبت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف کو تحائف حوالہ کر دی کہ عید سے قبل اپنے حدود اختیار کے اندر تمام شہداء پولیس کی ورثاء اور بچوں میں مٹھائی اور دیگر تحائف کو تقسیم کیا جائے تاکہ ان کی بچے بھی خوشیوں میں شریک ہو جائے اس موقع پر پے آفیسر فخر عالم بھی موجود تھے۔ ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ ملک اعجازنے ملک و قوم اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی بیش بہا قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے مادر وطن کی بقاء و سلامتی کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرکے قربانی کی لازاوال داستان رقم کر دی ہے۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور بارگاہ الہیٰ میں باربار شہادت کی آرزو کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہو تی ہے اور زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہید کی قربانیوں کا ازالہ تو ممکن نہیں مگر پھر بھی شہدائے پولیس کے خاندانوں کی مکمل کفالت اور ہر ممکن مدد، و تعاون کے حوالے سے وضع کردہ پالیسی پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں اور لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکے مسائل و تکالیف کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں قائم شہدائے پولیس سیل، سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کے زریعے بھی ورثائے شہداء کے مسائل معلوم کرکے انکے مسائل انکی دہلیز پر بلا کسی تاخیر حل کئے جائیں گے۔ آخر میں شہدائے پولیس کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی و خوحالی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔