صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے سہولیات کے فراہمی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور کورونا کی جنگ میں بہت جلد کامیابی پا لینگے گزشتہ روز بریکوٹ ہسپتال کو جدید ایمبولینس کے فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے اور اب پشاور میں پانچ سو بستروں پر مشتمل کورونا ہسپتال قایم کیا جا رہا ہے جبکہ سوات میں بھی ہسپتالوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کردی گئی ہے جبکہ مذید سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں کورونا کے کیسوں کے بڑھتے ہویے تعداد کو مدنظر رکھتے ہویے بریکوٹ ہسپتال کے انتظامیہ کو جدید ایمبولنس فراہم کیا جوکہ منی آئی سی یو بھی ہے ایمبولینس کی فراہمی سے اب تحصیل بریکوٹ کے عوام کو منی ہسپتا انکے دہلیز پر صحت کی سہولت میسر ہونگی اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرٖ فخر عالم اور ڈی ایم ایس افتخار احمد
نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی خان اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایمبولینس کی فراہمی سے ہسپتال کے مشکلات میں کمی آئیگی کیونکہ جد ید ایمبولینس کی شدید کمی محسوس کی جارہی ہے ڈاکٹر امجد علی نے یقین دلایا کہ بریکوٹ ہسپتال کو جدید ہسپتال بنانے کیلیے تمام تر سہولیات فراہم کیے جاینگے اور عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جایئگی انہوں نے کہاکہ بریکوٹ ہسپتال کے علاوہ خوازہ خیلہ اور مٹہ کو بھی اسی طرح ایمبولینس فراہم کیا گیا ہے اور سوات کے دیگر تحصیلوں میں بھی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔