تحصیل بابوزی مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی وافرمقدارموجودہے ضلع بھر کوئی قلت نہیں اور نہ کوئی شکایات ہے تمام تحصیلوں میں آٹا سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیاب ہے کسی کو ذخیرہ اندوزی کرنے یاناجائیز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی، سوات میں لوکل آٹا 808اور پنجاب آٹے کی 940تا1030 روپے نرخ مقرر، اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ فوڈ اورانتظامی افسران کے علاؤہ آٹا ڈیلرز محمد عثمان،عطا اللہ، حضرت عثمان،لیاقت علی صدر نان بھاء ایسوسی ایشن نے بھی شرکت کی، اس سلسلے میں انتظامیہ اور تاجربرادری نے شہرسمیت ضلع بھرمیں آٹا کے بحران کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیارکرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں کسی بھی صورت آٹے کا بحران، ناجائز منافع خوری پیداکرنے کی مخالفت کرینگے، اس موقع پر آٹا ڈیلرز نے کہا کہ شہرسمیت ضلع بھر میں آٹے کی بلیک مارکیٹنگ یا منافع خوری برداشت نہیں کرینگے اورعوام کے مفادات میں ارزاں ریت پرآٹا کی فراہمی یقینی بنائینگے، اس سلسلے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت سے سوات کا کوٹہ بڑھانے کی درخواست بھی کرینگے۔ تاکہ سوات میں آٹے کاکوئی بحران پیدا نہ ہوسکیں۔
Home District Administration تحصیل بابوزی مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی وافرمقدارموجودہے ضلع...