ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی احکامات پر کورونا وائرس کی روک تھام اورضلع کے تمام قرنطینہ سنٹرزمیں اس موذی مرض کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران وجوانان کیلئے پولیس لائن ڈگر میں کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جسمیں ماہرین طب نے پولیس افسران وجوانان سے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے سیمپل حاصل کئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے کہا کہ موجودہ حالات میں پیشہ ورانہ فرائض منصبی سے نبرد آزما بونیر پولیس کے افسران و اہلکاروں کی کورونا ٹیسٹ اس لئے ضروری تھا کہ موجودہ حالات میں محکمہ صحت کے بعد پولیس فورس سے جڑے افراد کا براہ راست تعلق عوام سے ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نیپولیس افسران وجوانان کو ہدایات جاری کئے کہ بدوران ڈیوٹی فیس ماسک، گلوز اورکورونا وائرس پروٹیکٹیو کٹس کا استعمال لازمی کریں انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں ڈیوٹی سرانجام دینا اور حالات کو قابو میں لانا پولیس کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہ تھا تاھم بونیر پولیس نے اپنی تاریخی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے اس کھٹن مرحلے میں بھی اپنا لوہا منواتے ہوئے آج یہ ثابت کردیا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہو پولیس فورس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔