ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان جہانزیب خان کی گڑھی کپورہ اور شہباز گڑھی بازار میں کاروائی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے جزوی لاک ڈاون/ کرونا وائرس کے پیش نظر جاری احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دکانیں بند کروا دی جبکہ کئی افراد کو بھاری جرمانہ کیا۔