سوات پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام،16بوتل شراب پکڑ لی،ملزم گرفتار ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے اختر ایوب خان انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ ایس آئی محمد رحمان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جانیش کمار ولد ہری رام سکنہ مینگورہ کے قبضہ سے 16بوتل شراب برآمد کرکے اُن کے خلاف تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔