صوبائی وزیر ہاؤسنگ خیبرپختونخواہ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ تحصیل بریکوٹ شموزئی میں قبرستان اور جنازگاہ کے قیام سے لوگوں کو تدفین کے حوالے سے درپیش مسائل ختم ہوجائیں گے، گزشتہ روز صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی خان نے شموزئی میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر شموزئی قبرستان اور جنازگاہ میں جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے سوات میں میتوں کے تدفین کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ آبادی کا اضافہ ہے جس کی وجہ سے شموزئی کے غریب اور امیر لوگوں کو بھی تدفین کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا جس کا ہمیں بخوبی اندازہ تھا اسلیئے ہم نے شموزئی میں یہ ایک تاریخی قبرستان ہے جوکہ سڑک کنارے ہونے کی وجہ سے قیمتی زمین ہے کو ہم نے لوگوں کو کیلئے وقف کردیا ہے اس کے ساتھ ہی قبرستان کے چار دیواری کا کام مکمل جبکہ جنازہ گاہ پر بھی کام جاری ہے جو جلد مکمل ہوگا، جس سے شموزو،چونگئی، زرخیلے اور تیرنگ کے عوام کو قبرستان میں تدفین کے حوالے سے مشکلات ختم ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت علاقے میں لنک سڑکوں پر بھی ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جن میں چونگئی میں بھی سڑک تعمیر کرائی جارہی ہے جس کیلئے ایک کروڑ کی بجٹ منظور کی گئی ہے جو کہ عنقریب مکمل ہوگا۔