قومی ایکشن پلان کے تحت پورن سرکل ضلع شانگلہ حدود تھانہ الوچ اور چوگاکے گرد و نواح میں پولیس سپیشل گروپس کا (ہارڈ ٹارگٹ) آپریشن فیصلہ کن مراحل میں داخل شانگلہ ملک بھر میں امن و اما ن اور پائیدار فصل گُل کے لئے جرائیم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت جاری بے لچک گرینڈ آپریشن کے تحت پورن سرکل کے گرد و نواح مسلم کھنڈاؤں، گانشال سر،کنڈاوونہ،ماج پورن، برماج پورن، دواسرے،بٹاسر، اینور، ذوڑ غاخے، کوز تاغان، برتاغان، ٹانگئی سر، خونانوں کھنڈاؤں اور دوسرے اضلاع سے ملحقہ اور پہاڑی علاقوں میں پولیس کے اسپیشل کمانڈوز برق رفتار دستے داخل پورن سرکل کے گرد و نواح میں داخلی و خارجی راستوں پر کمانڈوز ٹروپس کی سخت ترین چیکنگ۔25 مشکوک افراد گرفتار۔ 12 پستول اور 6 رائفلز برآمد۔ ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ ملک اعجاز تفسیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ ملک اعجازکے خصوصی احکامات پر ایس ڈی پی او پورن زیراب گل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چوگا عثمان منیر اور ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد پرویز کی قیادت آ رآر ایف کمانڈوز، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، بی ڈی اسی سکواڈ، سپیشل برانچ، ڈی ایس بی نے پورن سرکل اور گرد و نواح میں سماج دشمن عناصر، مجرمان اشتہاری جرائیم پیشہ افراد انڈر ورلڈنیٹ ورکس، اسلحہ سملنگ ریکٹس سمیت نوجوان نسل کو تباہی و برنوبادی کے راستے کی جانب لے جانے والے موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے کمانڈوز اور اپریشن فورس نے داخلی و خارجی مقامات کو قبضہ میں لیکر سخت چیکنگ کر تے ہوئے درجنوں مشتبہ کو گرفتار کر لئے ہیں جبکہ سرچ اپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران ایکٹ کرایہ داران کے تحت کرایہ پر رہائیش پزیر درجنوں مکانات کو چیک کرتے ہوئے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا اس موقعے پر ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ ملک اعجاز نے کہا کہ معاشرے میں سماج دشمن عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں جاری رہیگی سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں ایس ایچ اوتھانہ چوگا عثمان منیرنے علاقہ معززین کیساتھ میٹنگ کرکے انہیں ہدایت کی کہ جب بھی کوئی مشکوک شخص نظر آجائے تو فوری طور پر تھانے کو اطلاع دیں تاکہ کوئی دہشت گرد، تخریب کار عناصر ہمارے ضلع کو داخل نہ ہو سکیں علاقے کے لوگوں نے ایس ایچ او کو باور کرایاکہ ہم امن کی قدر جانتے ہیں اورہمیشہ پولیس کیساتھ ہر محاز پر کھڑے رہینگے۔