ایکسائز پولیس سٹیشن مردان ریجن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو چرس اور پانچ کلو افیون برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سیکرٹری اسلام زیب اور ڈی جی ایکسائز سید فیاض علی شاہ نے کامیاب کاروائی پر ٹیم کو شاباش دی اور ایمرجنسی صورتحال میں چُست کاروائی پر ایکسائز پولیس سٹیشن کی تعریف کی۔
ڈائریکٹر نارکوٹکس عسکر خان نے کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پراونشل انچارج ایکسائز اینٹلجنس نوید جمال نے مخبر سے موصول ہونے والی اطلاع کی رپورٹ دی کہ مزدا ٹرک میں منشیات چارسدہ مردان روڈ پر سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی ۔
مزکورہ اطلاع پر فوری کاروائی کیلئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان محمد ریاض کو الرٹ کیا گیا، اس اطلاع پر SHO مردان نے اپنی نگرانی میں بمعہ ٹیم ازلان اسلم ایڈیشنل ایس ایچ او ، عمران اے ایس آئی، شعبان نثار و دیگر نفری چارسدہ مردان روڈ پر دوران ناکہ بندی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مخبر شدہ گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 5000 گرام چرس اور 5000 گرام افیون برآمد کی اور دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ سٹی مردان میں مقدمہ درج کر دیا۔
یاددہے مردان ایکسائز پولیس اسٹیشن کی اس ہفتے یہ چوتھی کامیاب کاروائی ہے ، اس سے پہلے تین مختلف کاروائیوں میں آئس ، ہیروئن ، چرس اور افیون کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا ہے۔