صوبائی وزیر ہاوسنگ خیبرپختونخواہ ڈاکٹر امجد علی خان نے بریکوٹ میں کھیلوں کے میدانوں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر سخت نوٹس لے لیا ، کام روک کر انکوائری کاُحکم دے دیا گزشتہ روز صوبائی وزیرہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے تحصیل بریکوٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں انہوں نے عوامی شکایات پر نوے کلے اور شموزئی کے کھیلوں کے میدانوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ جگہوں کا دورہ کیا، انہوں نے خود میٹریل چیک کیئے جوکہ انتہائی کمزور اور ناقص تھی جس پر انہوں نے موقع پرمجموعی طور پر 1کروڑ 70لاکھ روپے کے کام رکواکر ٹھیکہ دار کے خلاف ڈیپارٹمنٹ کو انکوایری کا حکم دے دیااور انہوں نے ہدایات دی کہ ناقص میٹریل کے استعمال پر ٹھیکہ دار کو بلیک لسٹ کیا جائے کیونکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر جاری ترقیاتی کاموں میں کسی کو بھی حد سے تجاوز کرنے اور دھوکہ دہی کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کورونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤ ن میں سب سے زیادہ غریب اور مزدور طبقہ کا ا حساس ہے جو متاثر ہورہا ہے اسلیئے ترقیاتی کاموں پر کام کی اجازت دیدی گئی ہے تاہم جتنے بھی ترقیاتی کام جاری ہے وہ حکومت کے جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہوں تاکہ محفوظ طریقے سے مزدور طبقہ روزی روٹی کماسکے۔