شانگلہ مارتونگ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش جوان العمر فواد علی ولد شفیق الرحمن سکنہ کابلگرام کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کر لیا ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز کی خصوصی ہدایت پرانسداد منشیات کے حوالے سے مہم میں پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کی، کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش جوان العمر فواد علی ولد شفیق الرحمن کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی شانگلہ مارتونگ پولیس نے ناکہ بندی کی کاروائی میں منشیات برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے جبکہ زیر حراست ملزم کے خلاف مقدمہ رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے پکڑی گئی منشیات بونیرکی جانب سے شانگلہ کابلگرام کے علاقے کو سمگل کی جا رہی تھی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد منشیات کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے کے سلسلے میں ضلع ہذا کی مختلف شاہراہوں پر موثر چیکنگ کے عمل کے کامیاب نتائج برآمد ہو رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس نے ایک عرصے سے منشیات سمگلنگ کے متعدد منصوبے ناکام بناتے ہوئے درجنوں سمگلروں کو گرفتار کیا ہے منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں جاری مہم کے دوران پولیس نے ایک اور کامیاب کاروائی کی ہے پولیس نے منشیات سمیت پکڑے گئے سمگلر کو تھانہ مارتونگ منتقل کر دیا جہاں اسکے خلاف چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس نے ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی ٹیم کے حوالے پابند سلاسل کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجازنے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی مکروہ دھندہ کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے اپنے بچوں کی مستقبل کو بچائیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔