ضلع بونیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مساجد وں کے متعلق جاری 20 نکاتی حکم نامہ اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد جاری، شام چار بجے کے بعد تندور اور ہاتھ ریڑھیوں کے علاوہ ضلع بھر کے تمام بازار مکمل طور پر بند کئے جاتے ہیں جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرقانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ضلع بھر میں گشت اور ناکہ بندیاں بڑھا دی گئی ہے گاؤں کڑپہ میں مزید مثبت کیسز آنے پرقرنطینہ قرار دے کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ گاؤں دیوانہ بابا کو کلیئر قرار دے کر اوپن کر دیا گیا ہے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مساجدوں کے متعلق جاری 20 نکاتی حکم نامہ پر سختی سے عملدرآمدجاری ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی احکامات پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صا حبان نے مساجد وں کے آئمہ اور خطیب سے میٹنگز کرائی ہے اور نمازپنجگانہ سمیت تراویح کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمدجاری ہے اسطرح شام چار بجے کے بعد تندور اور ہاتھ گاڑیوں کے علاوہ ضلع بھر کے تمام بازار مکمل طور پر بند کر دیئے جاتے ہیں جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرقانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی خدشات کے پیش نظر ضلعی پولیس کی جانب سے 250 سے زائد پولیس افسران وجوانان فرنٹ لائن پر دن رات مستعدی سے نہ صرف ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں بلکہ اس موذی مرض سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات، ہسپتال کی منتقلی اور دیگرضروریات زندگی کی فراہمی میں بھی پیش پیش ہیں۔