سیدو شریف کیجولٹی کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے مختلف امراض کے مریضوں کو کیجولٹی میں کافی حد تک ریلیف مل رہا ہے اس مشکل گھڑی میں کیجولٹی کے سٹاف کو واضح ہدایت جاری کی ہے کہ مریضوں کے علاج اور طبی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غریب عوام کا علاج اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بالکل اسی انداز میں ہونا چاہئے جس طرح وی آئی پی لوگوں کو ملتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیجولٹی کے مختلف شعبوں میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ سیدوشریف کیجولٹی میں مریضوں کی بہتر دیکھ بال اور علاج معالجہ مہیا کرنے کیلئے تمام سہولیات اور جدید مشینری بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ مریض یہاں سے تسلی بخش جائے اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ جو فرائض منصبی ملی ہے انہیں ایمانداری اور پوری دلجمعی سے ادا کرنے کی بھرپور کوشش میں مصروف عمل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں کیجولٹی ہسپتال میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ لگا دیا گیا ہے جبکہ ٹرائج او پی ڈی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کیجولٹی سٹاف اور مریضوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق اور ایم ایس ڈاکٹر نعیم اعوان نے انتہائی بہترین اقدام کئے ہیں جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بلاوجہ ہسپتال اور بازاروں سمیت رش والی جگہوں کا رخ نہ کریں اور حکومت کی واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔