ضلع صوابی میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی تدابیر اور احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے چپس فیکٹریا ں  اور شاپنگ مال کو سیل کر دیا گیا مزید تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر  صوابی  جناب شاہد محمو د صاحب کی ہدایت پر  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔ٹو، لاہور محترمہ ثناء حفیظ صاحبہ نے آج  انسپکٹر فوڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے  ہمراہ لاہور میں واقع مختلف پیکنگ میں غیر قانونی چپس بنانے والی چپس فیکٹری کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ خلاف ورزی کرنے والے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ، چپس ضبط کرلی گئیں اور آپریشنل ایریا سیل کردیا گیا۔ اسی طرح چھوٹا لاہور میں ایک غیر قانونی جوس فیکٹری کے خلاف کریک ڈاون کیا جہاں پرفیکڑی میں موجود کینز میں موجودکیمیکل اور غیر معیاری جو س  کو ضبط کرکے تباہ کردیا گیا ۔ نمونے لیب میں جانچ کے لئے بھیج دیئے گئےاور فیکٹری کو سیل کردی گئی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ۔ ون ، صوابی محترمہ عظمہ مکرم صاحبہ نے آج  ڈپٹی کمشنر ، صوابی کی ہدایت پر کرونا وائرس کے ایس اور پیز پر عمل در آمد نہ کرنے کی پاداش  میں جہانگیرہ روڈ ، صوابی پر واقع فیصل مال کو سیل کردیا گیاکیونکہ وہ بند شٹروں کے پیچھے گاہکوں کے ساتھ لین ، دین میں مصروف  تھے۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ۔ ٹو، صوابی عظمہ مکرم صاحبہ نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر کے ہمراہ موضع زیدہ میں غیر معیاری چپس  کے گوداموں کو سیل کردیا ۔